مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے شہر برلن کی ایک آرٹ گیلری نے مسلمانوں کے احتجاج پر ایک نمائش کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے جس میں شامل ایک پوسٹر میں مسلمانوں کے سب سے مقدس مقام خانۂ کعبہ کی بے حرمتی کی گئی تھی۔ نمائش میں شامل ایک پوسٹر پر کعبہ مکرمہ کی تصویر کے اوپر نازیبہ الفاظ لکھے گئے تھے۔ کہا جا رہا ہے کہ نمائش معطل کرنے کا فیصلہ مسلمانوں کی دھمکیوں کے بعد کیا گیا۔یہ نمائش ڈنمارک کی ایک کپمنی نے لگائی ہے۔
آپ کا تبصرہ